حلقہ کی ہر یو سی میں ترقیاتی کام ہوگا، علی موسیٰ گیلانی

حلقہ کی ہر یو سی میں ترقیاتی کام ہوگا، علی موسیٰ گیلانی

ٹاٹے پور (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ الیکشن میں جو بھی حلقہ کے غیور عوام سے وعدے کیے تھے ان کو بالترتیب حل کیا جارہا ہے۔۔۔

حلقہ کی کوئی یونین کونسل ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گی ،پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں ،کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہی اور آئندہ بھی اپنی جدو جہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں حلقہ این اے 151سے آئے پارٹی ورکرز اور عمائدین جن میں ملک ظفر احمد پپو راں، چودھری احمد گجر، زوہیب الطاف دھرالہ ودیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں