چند ہفتوں میں 40موٹر سائیکل چوری‘پولیس کارروائی سے گریزاں
بورے والا ( نمائندہ دنیا)چند ہفتوں کے دوران 40سے زائد موٹر سائیکل چوری،پولیس کارروائی سے گریزاں۔
تھانہ صدر پولیس کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف عدم کارروائی کے سبب چند ہفتوں کے دوران موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہو گئی ۔متاثرہ شہریوں کی جانب سے جب تھانہ صدر پولیس سے کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو تفتیشی آفیسر شہریوں سے بدزبانی کرتے ہوئے غلیظ گالیوں سے بھی گریز نہیں کرتا ۔