تائیکوانڈو کیلئے بہترین خدمات پرگل رعنا اعجاز کوگولڈ میڈل سے نوازا گیا

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی )ملتان ڈویژن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری تصور حسین خان ،صدرخالد خان کمانڈو کی طرف سے تائیکوانڈو کیلئے بہترین خدمات پر گل رعنا اعجاز کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔
جنرل سیکرٹری تصور حسین کا کہنا تھا کہ گل رعنا اعجاز نے خواتین کی تائیکوانڈو کی فلاح و بہبود کے لیے خوب کام کیا جس پر ان کو گولڈ میڈل دینا ان کا حق تھا ،ایسی خواتین صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ،آج کے مشکل دور میں ایسی خواتین کا تائیکوانڈو کھیل کے لیے کام کرنا خوش آئند ہے ۔ گل رانا اعجاز نے کہا میرا مقصد خواتین کو سپورٹس کے میدان میں سپورٹ کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں سر اٹھا اپنی زندگی گزار سکیں ۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ لالہ مظہر حسین ،جنرل سیکرٹری رضوان علی راجہ ودیگربھی موجو د تھے ۔