میپکو کا میٹر انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

 میپکو کا میٹر انسپکٹر رشوت  لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

میلسی (نامہ نگار )ایف آئی اے ملتان زون نے چھاپہ مار کر میپکو سیکنڈ سب ڈویژن میلسی میں تعینات میٹر انسپکٹر خالد شریف عرف ٹوکا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزم پر ایک لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے ۔

کارروائی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان سرکل کی ہدایات پر کی گئی۔جس میں چھاپہ مار مجسٹریٹ راجہ عامر عزیز کی نگرانی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے قیام کے لیے پرعزم ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بڑے کرپٹ مافیا کو بھی کنٹرول کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں