بااثر افراد نابالغان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش ،قتل کی دھمکیاں

بااثر افراد نابالغان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش ،قتل کی دھمکیاں

کہروڑپکا( نمائندہ دنیا ) موضع واہند سرمانی کے رہائشی محمد امیر اور شمیم مائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالرشید ،کبیر ، صدیق حاجی ارشد ،عمران، نسیم مائی، ساجدہ مائی نے ہمارے نابالغ بیٹوں مجاہد امیر اور شاہد امیر کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کی ہے۔۔۔

مشترکہ کھاتہ ہونے کی بنا پر تقسیم کی درخواست دی اور حکم امتناع بھی لیا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ملزموں نے اراضی پر کھڑے کیکر کے درخت کاٹ کر زبردستی اٹھا لیے ،پولیس کو درخواست گزارنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی ،مویشی بھی چرا لیے ،ملزم حکم امتناع کے باوجود ٹربائن کے لیے بور کرا رہے ہیں ،ہم نے 15 پر چار مرتبہ کال کی ،چاروں مرتبہ پولیس آئی اورانہیں منع کیا لیکن ان کے جانے کے فوری بعد دوبارہ سے بور شروع کر دیا گیا،ڈی ایس پی کو درخواست دی ،انہوں نے فریقین کو آج سوموار تک پابند کیا ،اس کے باوجود بور کا کام جاری ہے ،منع کرنے پر ملزم تشدد، قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں،قبل ازیں بھی شمیم مائی کی تشدد کر کے آنکھ ضائع کرچکے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی اور ڈی پی او انصاف کی فراہمی اور تحفظ یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں