مظفر گڑھ،450سینٹری ورکرز میں عید بونس کے پے آرڈرتقسیم

مظفر گڑھ،450سینٹری ورکرز میں عید بونس کے پے آرڈرتقسیم

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر، نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازمین کو عید بونس دینے کی تقریب کا انعقاد ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں کیا گیا۔

 تقریب میں میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے 450 ملازمین کو 10 ،10 ہراز روپے کا پے آرڈر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ تھے ، چیئر مین ویسٹ مینجمنٹ خواجہ حاجی الیاس، سی ای او ویسٹ شاہد ندیم اور اے سی عرفان ہنجرا نے بھی شرکت کی۔اجمل خان چانڈیہ نے کہا ستھرا پنجاب پروگرام سے 1 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار میسر آیا، تقریب کے ہیرو اور مہمان یہ سینیٹری ورکرز ہیں،تما م مہمانوں اور افسروں نے ورکرز کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا۔ اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھاکہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کی بدولت عید الاضحیٰ پر مثالی صفائی دیکھنے کو ملی، وزیر اعلیٰ نے آئندہ مالی سال سے سینیٹری ورکرز کے تنخواہ 37 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کردی ہے ۔عرفان ہنجرا نے کہا تمام ورکرز نے گرمی کی شدت میں کام کیا اور صفائی کوی یقینی بنایاجس سے وزیر اعلیٰ بہت خوش ہوئیں اور ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو نقد انعام سے نوازا ۔ رانا شاہد ندیم نے کہا اب تمام ورکرز کی تنخواہ ان کے اکاؤنٹس میں جائے گی اور کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی اور ہر ماہ کی 10 تاریخ کو تنخواہ ان کے اکاؤنٹس میں پہنچ جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں