ریلوے لائن عبورکرتے ٹرین کی ٹکر سے 1شخص جاں بحق
ملتان(کرائم رپورٹر) ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے پیرا غائب ریلوے۔۔۔
سٹیشن کے قریب منیر احمد ریلوے لائن عبور کررہاتھا کہ شالیمار ایکسپریس جو لاہور سے کراچی جارہی تھی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوکرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔مذکورہ شخص کا بھائی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جس نے پولیس کو قانونی کارروائی نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی تو پولیس نے کاغذی کارروائی کے بعد لاش کو بھائی کے حوالے کردیا۔