سابق وی سی ویمن یونیورسٹی فرخندہ منصورکے انتقال پر تعزیتی اجلاس

سابق وی سی ویمن یونیورسٹی فرخندہ  منصورکے انتقال پر تعزیتی اجلاس

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں تعزیتی اجلاس، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور کی خدمات کو سراہا گیا۔ ۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا جس کی صدارت پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی اجلاس میں تمام فیکلٹی ممبران ،رجسٹرار خزانہ دار اور تمام افسروں نے شرکت کی ۔ پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرخندہ منصور مرحومہ کی خصوصیت بے حد ہمہ جہت اور ہمہ گیر تھی، بڑوں کا احترام اور توقیر کرتی تھیں،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں