مظفر گڑھ بار میں پی ٹی آئی کی تقریب قائد کے حق میں خاموش احتجاج
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں تقریب ۔۔
،9مئی کی مقدمات میں قائد عمران خان کی ضمانتیں خارج ہونے اور عدلیہ کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج ،کچہری میں عمران خان زندہ باد ،رہا کرو کی شدید نعرہ بازی کی گئی ۔تقریب میں زرعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف علی سہرانی ، ملک شہزاد آرائیں،ملک عابد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے ،جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آرز سے کچھ نہیں ہوگا ،حکمران عمران خان کی رہائی سے خوفزدہ ہیں، ہمارے قائد نے قوم کو اصل راستہ دکھایا جس کی وجہ سے تمام سیاستدان خوفزدہ ہیں،یہ حکومت بہت جلدی تحلیل ہو جائے گی،ملک کا اصلی وزیراعظم عمران خان ہے ،پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔