تاجروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح، صادق علی ڈوگر
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے انجمن تاجران کے وفد سے میٹنگ کی۔ایس پی گلگشت ۔۔۔
سیف اللہ گجر، ڈی ایس پی صدر علم الدین سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے ۔میٹنگ کے دوران تاجر برادری کی مجموعی مسائل پر بات چیت ،سی پی او ملتان نے ملکی معیشت میں تاجر برادری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ صنعت کار اور تاجر طبقہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی سکیورٹی پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کا تحفظ اور ان کو پرامن ماحول فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔