میپکو کی کارروائی، نادہندگی پر 9ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع

میپکو کی کارروائی، نادہندگی  پر 9ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ڈسکو ۔۔۔

سپورٹ یونٹ میں شامل میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز جوائنٹ آپریشن کررہی ہیں ۔احمد پور شرقیہ میں لاکھوں روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر9نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارااور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں احمد پور شرقیہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا ۔ ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ بستی پالا ہماشیرہ، بستی چنراں دائم والا، بستی ملکانی، بستی نبی پور، بستی کوٹلہ شیخاں، بستی کنڈی پرہاڑ، بستی اوچ روڈ اور بستی جہان پور میں لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 9نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں