آرپی او ڈیرہ اور کمشنر کا کوٹ ادوکا دورہ، محرم انتظامات کا جائزہ

آرپی او ڈیرہ اور کمشنر کا کوٹ ادوکا دورہ، محرم انتظامات کا جائزہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات اور تمام تر انتظامات کے جائزہ کیلئے۔۔

 آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان اور کمشنر اشفاق احمدچودھری نے کوٹ ادو کا دورہ کر کے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا ،جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا،امام بارگاہوں اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں، ممبران امن کمیٹی اور پولیس و ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا۔ تفصیل کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان نے کمشنر اشفاق احمد چودھری کے ہمراہ ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا،سکیورٹی اقدامات کا آن گراؤنڈ جائزہ لینے کے لیے آر پی او نے کمشنر کے ہمراہ کوٹ ادو میں مرکزی امام بارگاہ،امام بارگاہ ٹبہ کربلا سمیت دیگر امام بارگاہوں اورمرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا،امام بارگاہوں کے اطراف میں جملہ سکیورٹی پوائنٹس،عزاداران کی چیکنگ کے طریقہ کار،جلوسوں کے آغاز و اختتام کے پوائنٹس سمیت روٹس چیک کیے گئے ۔ آر پی او کیپٹن (ر)سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ روٹس اورامام بارگاہوں کے وزٹس کا مقصد تمام تر سکیورٹی اقدامات کو آن گراونڈ چیک کرنا اورفول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں