ڈی سی وہاڑی ‘ ڈی پی او کا جلوس میں سکیورٹی،سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی وہاڑی ‘ ڈی پی او کا جلوس میں سکیورٹی،سہولتوں کا جائزہ

وہاڑی(خبر نگار‘نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے دانیوال سے نکلنے والے 9محرم الحرام کے جلوس کا معائنہ کیا اورجلوس کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولیات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر جلوسوں، مجالس اور عزاداروں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جلوسوں اور مجالس کو سہولیات کی فراہمی و سیکیورٹی کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا منتظمین،لائسنسداران اور امن کمیٹی ممبران سے مکمل کوارڈینیشن ہے پولیس، سول ڈیفنس، بلدیہ، ستھرا پنجاب ورکرز،محکمہ صحت دیگر محکموں کے ملازمین تندہی سے ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں، ٹھنڈے ،میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، روٹس پر پانی کا چھڑکاؤ اور صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں ،میڈیکل کیمپس اور کلینک آن وہیل کلینک جلوس کے راستوں پر موجود ہے ،سول ڈیفنس کے رضا کار جلوسوں میں داخل ہونیوالے شرکا کی سویپنگ و سرچنگ کررہے ہیں ، جلوسوں کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں