ڈی سی مظفر گڑھ کا بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی سی مظفر گڑھ کا بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے بارش کے بعد رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے راولے والا،گنیش واں نواب ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کیا ، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بارش کے پانی کی فوری اور مکمل نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے سینیٹری ورکرز رات کو بارش میں بھی شہریوں کی خدمت میں مصروف ہیں، مختلف مقامات سے بارش کے پانی کو نکالا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوئی ڈسپوزل سٹیشن بند نہ ہو، لائٹ نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر کو استعمال میں لایا جائے ادھرڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اور اسسٹنٹ کمشن علی پور فیلڈ میں متحرک ہیں اور بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور نکاسی آب کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے بروقت اقدامات پر شہر کے مختلف مقامات سے بارش کاپانی نکال دیا گیا ہے ،تاہم ابھی بھی مونسپل کمیٹی کا عملہ نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں کام کررہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں