ڈپٹی کمشنر کا وہاڑی ملتان روڈ کا دورہ، کام کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا وہاڑی ملتان روڈ کا دورہ، کام کا جائزہ

وہاڑی (نمائندہ دنیا، نمائندہ خصوصی، خبرنگار) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔۔

 اور موقع پر موجود افسران سے پیش رفت بارے معلومات حاصل کیں۔ ایکسین عمیر لطیف نے ٹبہ سلطان پور کے قریب جاری کام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر 61 کلومیٹر طویل دو رویہ ون وے روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ، جس پر 15 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ٹریفک کی روانی، حفاظتی اقدامات اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے ، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوگا اور سفر کا وقت نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں