پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی دو افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر) پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
شاہ شمس پولیس کو سول ٖیفنس سے شکیب احمد نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزمان محمد دانش اور حامد قیوم نے غیر قانونی طریقے سے پٹرول یونٹ قائم کیا ہواتھا۔ جن کی بابت کوئی لائسنس وغیرہ نہ پیش کرسکے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔