ملک ترقی و جمہوریت کی مضبوطی کی جانب بڑھ رہا :ثاقب خورشید
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں حافظ سید عاصم منیر کی جرأت مندانہ پالیسیوں کے باعث پاک فوج کا مورال بلند ہوا ہے اور عوام کی روایتی محبت میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
اب ملک ترقی و جمہوریت کی مضبوطی کی جانب بڑھ رہا ہے ۔وہ ایک تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ، میاں ثاقب خورشید نے بہاولپور سے وابستہ اپنی طالبعلمی کی یادیں بھی شیئر کیں اور عباسی خاندان کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں بلڈرز، کاروباری شخصیات، وکلاء، ڈاکٹرز، زمینداروں و دیگر معززین نے شرکت کی۔ آخر میں میاں ثاقب خورشید، چودھری محمد آصف، اطہر اقبال، ندیم کیانی، چودھری مشتاق، محمد خالد، میاں وحید الرحمٰن، وقار عظیم لودھی، حاجی نعمت چاولہ سمیت دیگر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دلئے گئے ۔