سی ڈی سی کی کارروائی ‘اب تک 337اشتہاری گرفتار

سی ڈی سی کی کارروائی ‘اب تک 337اشتہاری گرفتار

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن کا عرصہ سے مطلوب اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔۔

،سی ڈی سی کے قیام سے اب تک 90دن کے مختصر عرصہ میں ملتان ریجن میں کل 337 اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے جن میں سے مقدمات قتل کے 49، ڈکیتی کے 34،سرقہ بالجبر کے مقدمات میں ملوث 180 اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 74مجرم شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اشتہاریوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے گرفتار کیاگیا۔ سی ڈی سی ملتان، لودھراں، خانیوال اور وہاڑی کی ٹیموں نے کریک ڈاؤن کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں