ٹریکٹر ٹرالی ‘موٹرسائیکل میں تصادم 1نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

ٹریکٹر ٹرالی ‘موٹرسائیکل میں تصادم 1نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔۔

کہروڑپکا روڈ پر واقع بستی نالے والا کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اورٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے نتیجے میں 25سالہ ذوالقرنین سکنہ کہروڑپکا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 30 سالہ اسد زخمی ہو گیا جسے پیشانی پر چوٹ اور جسم پر خراشیں آئیں۔ ریسکیو ٹیم 16 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاش و زخمی کو ضلع ہسپتال لودھراں منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں