اتائیت کیخلاف آپریشن 2کلینک سربمہر ،مقدمات درج

اتائیت کیخلاف آپریشن  2کلینک سربمہر ،مقدمات درج

سکندرآباد (نامہ نگار)ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف راؤ کا چارج سنبھالت ہی اتائیت کیخلاف آپریشن شروع،شاہ پور ابھہ میں اتائی سجاد اورعرفان کے کلینک سربمہر کر کے چالان بنا کر ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھیج دیئے۔۔۔

ممنوعہ ادویات فروخت کرنے سمیت لاقانونیت کے حوالے سے مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں ۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف راؤ کا کہنا تھا کہ اتائیت کا خاتمہ میری ترجیح ہے ، شہری اتائیوں کے بجائے کوالیفائیڈ ڈاکٹر سے علاج کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں