رواں سال: 110بجلی چوروں کو 1کروڑ10لاکھ روپے جرمانہ

رواں سال: 110بجلی چوروں کو 1کروڑ10لاکھ روپے جرمانہ

شجاع آباد(نامہ نگار)رواں سال اب تک 110 بجلی چوروں کو 22 لاکھ یونٹ چارج کر کے 1 کروڑ10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ۔ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن شجاع آباد طاہر مختار نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال اب تک 250 بجلی صارفین کو چیک کیا گیا۔۔۔

 جس میں سے 130 کو بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ بجلی چوروں کو 22 لاکھ سے زائد یونٹ چارج کر کے ایک کروڑ دس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ شجاع آباد کے تھانہ سٹی، صدر، راجہ رام سمیت خانگڑھ اور روہیلانوالی کے تھانوں کو اندراج مقدمہ کیلئے 130 استغاثے بھجوائے جن میں سے 110 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا مختلف ٹیمیں دن رات بجلی چوری چیک کررہی ہیں اوربلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں