خواجہ سراؤں کو لوٹ کر فرار2ڈاکو 20منٹ بعد گرفتار

خواجہ سراؤں کو لوٹ کر فرار2ڈاکو 20منٹ بعد گرفتار

خانیوال ،کچا کھوہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خواجہ سراؤں سے کار اور نقدی لوٹنے والے دو ڈاکوؤں کو کچا کھوہ پولس نے۔۔

 واردات کے 20منٹ بعد گرفتار کرکے کار اور نقدی برآمد کرلی،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔تفصیل کے مطابق خواجہ سراء پریتی اور نعیم اپنی کار پر جا رہے تھے کہ چوک حسینہ کے قریب ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور کار، نقدی ایک لاکھ 47 ہزار روپے چھین لیے ،مزاحمت پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور عبدالحکیم کی جانب فرار ہو گئے ۔واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کچا کھوہ شعبان گورایہ نے فوری ناکا بندی کرا کر ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کیا۔ تھوڑی دیر بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا اور لوٹی گئی رقم و گاڑی برآمد کر لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے ، جلد دیگر وارداتوں کے انکشافات کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں