بورے والا:اراضی تنازع پر فائرنگ، ایک جاں بحق، دو زخمی

بورے والا:اراضی تنازع پر فائرنگ، ایک جاں بحق، دو زخمی

بورے والا (سٹی رپورٹر) نواحی گاؤں 265 ای بی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔۔

 جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق آرائیں برادری کے دو فریقین کے درمیان زمین کا پرانا تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ روز دونوں گروپوں میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا جو فائرنگ میں بدل گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر محمد اکرم موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ محمد افتخار اور محمد اسلم زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں محمد افتخار کو تشویشناک حالت کے باعث ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گاؤں میں کشیدگی کے پیش نظر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں