انسداد ڈینگی اقدامات تیز، تمام ہاٹ سپاٹس کو کور کرنیکی ہدایت

انسداد ڈینگی اقدامات تیز، تمام ہاٹ سپاٹس کو کور کرنیکی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر خانیوال روہت کمار گنیتا کی زیر صدارت ضلعی انسداد ڈینگی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔

، جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ہادی حسن، ڈاکٹر ہشام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کی پیشرفت، ڈینگی لاروا کی تلاش، خلاف ورزیوں پر نوٹسز اور مقدمات کے اندراج سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ہاٹ سپاٹس کو سو فی صد کور کیا جائے اور ان ڈور و آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں، قبرستانوں، کاٹھ کباڑ کی دکانوں اور سروس اسٹیشنز کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں اور کہیں بھی لاروا کی موجودگی پائی جائے تو فوری تلف کیا جائے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیموں کی مؤثر نگرانی کریں اور مہم کو قومی ذمہ داری سمجھ کر سنجیدگی سے انجام دیں۔ ڈیش بورڈ پر روزانہ کی سرگرمیوں کو اپ لوڈ اور مانیٹر کیا جائے ۔اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور پیما اتھارٹی کے نمائندے سے جواب طلب کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں