ایل ایل بی انٹری ٹیسٹ سال میں دو بار لینے کا فیصلہ

ایل ایل بی انٹری ٹیسٹ سال میں دو بار لینے کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایل ایل بی میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کی سالانہ تعداد کم کر دی گئی ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے لا ایڈمیشن ٹیسٹ (لیٹ) سال میں چار مرتبہ لینے کی بجائے اب صرف دو بار لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق رواں سال اب تک دو ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اگست کو لیا جائے گا، جس کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے ۔ سال 2025 کا آخری ٹیسٹ 2 نومبر کو ہوگا، جس کے لئے رجسٹریشن 16اکتوبر سے 27اکتوبر 2025 کے درمیان ہو گی۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نظام کو مزید مربوط اور شفاف بنانے کے لئے کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ لیٹ ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں اس کی میعاد دو سال تک معتبر رہتی ہے ، جس کے دوران امیدوار کسی بھی ایل ایل بی پروگرام میں داخلہ حاصل کر سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں