ڈی این ریلوے کادکانوں کی الاٹمنٹ کے معاملہ کی شفاف تحقیقات کا وعدہ
گگو منڈی(نامہ نگار)ڈی این ریلوے ملتان کا دورہ ،ریلوے سٹیشن کی خستہ حالی کا نوٹس ،دکانوں کی الاٹمنٹ کے معاملہ کی شفاف تحقیقات کا وعدہ ۔
ڈی ایس ریلوے ملتان ذولفقار شیخ کی ہدایت پر ڈی این تھری ملتان محمد آ صف نے سٹاف کے ہمراہ گزشتہ روز ریلوے سٹیشن گگو منڈی کا معائنہ کیا اور بلڈنگ کی خستہ حالی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے آئی او ڈبلیو پاکپتن کو اس کی فوری مرمت کرانے کا حکم دیا ۔شہریوں نے ی ریلوے کی دکانوں کی نیلامی میں مبینہ بے قاعدگی کا بتایا تو انہوں نے اس معاملہ کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔