پیف کے دو ملازمین حج بیت اللہ 2026 کیلئے منتخب
ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں حج بیت اللہ 2026 کے لئے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دو ملازمین آئندہ سال حج کی سعادت کے لیے منتخب ہوئے ۔
تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے خصوصی شرکت کی اور خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق سحرش لطیف (سبجیکٹ سپیشلسٹ) اور محمد رمضان (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر) آئندہ سال پیف کے خرچ پر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے ۔ ایم ڈی پیف نے کہا کہ تمام اخراجات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن برداشت کرے گی ۔