وفاقی محتسب کے فیصلوں پر فوری عمل یقینی بنایا جائے ، ڈاکٹر زاہد ملک

وفاقی محتسب کے فیصلوں پر فوری عمل یقینی بنایا جائے ، ڈاکٹر زاہد ملک

ملتان (کورٹ رپورٹر)وفاقی محتسب کے کوآرڈی نیٹر ساؤتھ پنجاب و ریجنل ہیڈ ملتان ڈاکٹر زاہد ملک نے اسسٹنٹ رجسٹرار محمود خان مہے کے ہمراہ ریجنل دفتر بہاولپور کا دورہ کیا۔

انہوں نے بہاولپور ریجن کے افسروں اور وفاقی محکموں کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ وفاقی محتسب کے تمام فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور اس کی رپورٹ ریجنل دفتر کو بھجوائی جائے ۔ڈاکٹر زاہد ملک نے کہا کہ وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کا تمام اداروں کے لئے واضح پیغام ہے کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ان کا نصب العین ہے ، اس میں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے واپڈا، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، پاکستان ریلوے ، زرعی ترقیاتی بینک اور پاکستان بیت المال سمیت دیگر وفاقی اداروں کے فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ زیر التوا شکایات کو فوری طور پر نمٹایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس اپنی شکایات سادہ کاغذ پر تحریر کرکے براہِ راست یا ریجنل دفتر میں جمع کروائیں۔ عوامی مسائل قواعد و ضوابط کے مطابق حل کروانا وفاقی محتسب کی ذمہ داری ہے ، جو بلا معاوضہ اور بلا تاخیر ادا کی جاتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...