لودھراں میں گندم و آٹا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن

لودھراں میں گندم و آٹا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن

لودھراں (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گندم اور آٹے کی مصنوعات مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی کی زیرصدارت ہوا جس میں ڈی ایف سی عدیل احمد، ایس ڈی سی او پیرا مظہر عباس، ایس این اے راؤ ناصر سمیت دیگر افسر شریک تھے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تمام کاشتکار، آڑھتی اور فلور ملز مالکان فوری طور پر اپنے ذخائر ظاہر کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گندم کے نرخ حکومت پنجاب کے نوٹیفائیڈ ریٹ کے مطابق ہی مقرر رہیں گے ، مہنگے داموں گندم فروخت کرنے یا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، محکمہ خوراک اور پرائس کنٹرول کی ٹیمیں ضلع بھر میں متحرک رہیں گی اور کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث پہلے ہی حالات مشکل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں