ڈی جی خان، راجن پور میں ٹرانسفارمرز چوری روکنے کیلئے میپکو متحرک

ڈی جی خان، راجن پور میں ٹرانسفارمرز  چوری روکنے کیلئے میپکو متحرک

ملتان(خصوصی رپورٹر)موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ٹرانسفارمرز چوری کے خدشے کے پیش نظر میپکو انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔۔۔

 ایس ای ڈی جی خان سرکل ملک خورشید کی خصوصی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ٹرانسفارمرز کی ویلڈنگ مہم جاری ہے تاکہ چوروں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ۔میپکو کے مطابق ڈی جی خان شہر، تونسہ، راجن پور اور کوٹ چٹھہ سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں ٹرانسفارمرز کو ویلڈ کر کے محفوظ بنایا جا چکا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور سرکاری و عوامی اثاثوں کو چوری سے بچانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں