سکول ہیڈ مسٹریس کے رویے کیخلاف والدین کااحتجاج

سکول ہیڈ مسٹریس کے رویے کیخلاف والدین کااحتجاج

طالبات سے کلاس رومز کی صفائی کروائی جاتی ہے :والدین نے درخواست دیدی

وہاڑی (خبرنگار) والدین اکرم، رضیہ بی بی، عمران، وقار اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 47 ڈبلیو بی کی نئی ہیڈ مسٹریس عقیلہ شازیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے تعلیمی ماحول کو متاثر کر دیا ہے ۔ والدین کے مطابق ہیڈ مسٹریس طالبات سے کلاس رومز کی صفائی کرواتی ہیں جبکہ اسکول اوقات میں مہندی اور بلیچ لگوانے جیسے ذاتی کام بھی ایک ٹیچر اور بچیوں سے کروائے جاتے ہیں۔ والدین نے الزام لگایا کہ اساتذہ کے ساتھ طلبہ کے سامنے بدتمیزی کرتی ہیں جس سے بچوں کی تعلیم و تربیت پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث وہ اپنی بچیوں کو دوسرے سکول منتقل کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ فیصلہ ہے ۔ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر سے فوری کارروائی کا مطالبہ کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں