ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر برکس کمپنی، رائس ملزکا بوائلرسیل

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر  برکس کمپنی، رائس ملزکا بوائلرسیل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر سرفراز ارجم کی ماحول دشمن عناصر کے خلاف کارروائی۔۔۔

 آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات کی تنصیب نہ کرنے پر اجوا رائس ملز جیل روڈ موسیٰ ورک میاں چنوں کے بوائلر کو سیل اور ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ فیصل برکس کمپنی چک نمبر 128 / 15L میاں چنوں کو  سیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ محمد امجد انسپکٹر اور محسن رضا فیلڈ اسسٹنٹ پر مشتمل اینٹی سموگ سکواڈ روزانہ کی بنیاد پر آلودگی پھیلانے والے اور سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں