فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، ملاوٹی دودھ و ناقص خوراک ضبط

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، ملاوٹی دودھ و ناقص خوراک ضبط

رحیم یار خان اور ملتان میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائیاں ،مقدمات درج

ملتان، رحیم یار خان (لیڈی رپورٹر، نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ اور خوراک میں ملاوٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے 7/8Rتلمبہ میں دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن کی، جس کے دوران دودھ میں ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ 700لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کیا گیا اور سپلائر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گاڑی پولیس کے حوالے کردی گئی۔اسی دوران راجہ رام پولیس کو ڈاکٹر محمد عمر قیصر نے اطلاع دی کہ ملزم عمر فاروق اور طارق مضر صحت گوشت فروخت کر رہے تھے ۔ دوران چیکنگ گاڑی سے گردن کٹی ہوئی مردہ جانور برآمد کئے گئے ۔ ملزموں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کی گئی ۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے محلہ سادات کالونی رحیم یار خان میں بیکری کی چیکنگ کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں