درجنوں مسلح افراد کا سابق یو سی نائب ناظم کے بھائی پر حملہ ، تشدد

درجنوں مسلح افراد کا سابق یو سی نائب ناظم کے بھائی پر حملہ ، تشدد

ہڈیاں توڑ دیں، بیہوش ہونے پر بھی تشدد کرتے رہے ،ذہنی و جسمانی معذوری کا خدشہ

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تلخ کلامی کا بدلہ ،سابق یو سی نائب ناظم کے بھائی پر درجنوں افراد کا حملہ ،تشددسے شدید زخمی ،ذہنی و جسمانی معذوری کا خدشہ۔ تفصیل کے مطابق سابق یو سی نائب ناظم عبدالتواب جوئیہ اپنے بھائی عبدالغفار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزموں محمد تاج،محمدمشتاق مسلح آہنی راڈز اشفاق،اسرار،ناصر مسلح ڈنڈے و سوٹے نے سات نامعلوم افراد کے ہمراہ راستہ روک کر دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوے عبدالغفار کو راڈز اور سوٹوں کے پے درپے واروں سے شدید زخمی کرکے ہڈیاں توڑ دیں، بے ہوش ہو کر زمین پر گرنے کے باوجود تشدد جاری رکھا ،شور واویلا اور چیخ و پکار پر عبدالتواب جوئیہ، بابر علی،عبدالقادر و دیگر افراد نے منت سماجت کرکے جان بخشی کرائی ۔معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل ان میں تلخ کلامی ہوئی تھی ۔تھانہ صدر پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ، تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں