کچا کھوہ میں بھکاری گروہ سرگرم چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں
کچاکھوہ (نامہ نگار )کچاکھوہ میں بھکاریوں کا دہشت گردانہ رویہ، گھروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔مقامی رہائشیوں نے بتایا ہے کہ کچاکھوہ کے علاقے میں بھکاری گروہ سرگرم ہو گئے ہیں جو گھروں میں داخل ہو کر گھریلو سامان بھی چوری کر لیتے ہیں۔ یہ بھکاری کبھی چالاکی سے ، کبھی جھوٹے بہانوں سے گھروں میں داخل ہوتے اور وارداتیںکرتے ہیں۔۔۔۔
اور موقع کا فائدہ اٹھا کر چیزیں لے جاتے ہیں۔ علاقے میں سکیورٹی کی کمی اور محتاط نہ ہونے کی وجہ سے ایسی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔پولیس نے کچھ جگہوں پر گشت بڑھایا ہے ، لیکن مقامی شہری چاہتے ہیں کہ فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ ان کے گھروں اور خاندان کی حفاظت ہو سکے ۔