بدلتا موسم، انسداد ڈینگی کیلئے ریڈ الرٹ جاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ نے بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی کے خاتمے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔۔۔
محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکموں کو فیلڈ میں سرگرم رہنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے - خانیوال میں اجلاس کے دوران ڈینگی لاروے کی تلفی اور حفاظتی انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔عوامی مقامات، سکولوں اور حساس علاقوں میں سپرے مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔