سکولوں میں سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری
حکومتی ہدایات کو نظر انداز،سکول 8بجے لگانا شروع کردیا ، چھٹی تاخیر سے دی جارہی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سکولوں میں سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں آؤٹ ڈور سرگرمیاں اور ٹرپ کا سلسلہ جاری تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ ایس او پیز کے حوالے سے سکولوں میں خلاف ورزیاں جاری ہیں خصوصا پرائیویٹ سکولوں نے جاری ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے سکول کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے صبح آٹھ بجے سکولوں میں تدریسی کام شروع کیا جا رہا ہے جبکہ چھٹی کے اوقات بھی تاخیر سے کئے جا رہے ہیں اسی طرح آؤٹ ڈور سرگرمیاں بھی جاری ہیں ٹورنامنٹس اور ٹریننگ کیمپس لگائے جا رہے ہیں ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ متدد سکولوں نے اپنے سالانہ ٹرپس بھی شیڈیول کے مطابق ترتیب دے دیئے ہیں۔ اور بغیر کسی پیشگی اجازت کے ان ٹرپس کو مختلف پارکوں میں لے جایا جا رہا ہے جس سے بچوں میں گلا اور سانس کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سموگ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کرائے ۔بصورت دیگر طلبا کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔