آئی جی جیل خانہ جات کا ملتان سنٹرل جیل کا دورہ
ملتان (کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے ملتان کا دورہ کیا اور سنٹرل جیل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات اسد جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔۔
دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے سنٹرل جیل کے مختلف بارکس کا معائنہ کیا تاکہ جیل کے انتظامات، قیدیوں کی سہولیات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے ۔سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ارشد وڑائچ نے آئی جی جیل خانہ جات کا پرتپاک استقبال کیا اور دورے کے دوران تفصیلی بریفنگ دی۔