ڈاکوؤں کا یوٹیوبر ویلا منڈا کے گھرپردھاوا، والد اغواء،فائرنگ

ڈاکوؤں کا یوٹیوبر ویلا منڈا کے گھرپردھاوا، والد اغواء،فائرنگ

والدہ،بیوی،بھائی کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گیا پیچھے سے واردات ہوگئی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) معروف یوٹیوبر شہزاد عرف ویلا منڈا کے گھر پر چار مسلح افراد نے دھاوا بول کر ان کے والد محمد صادق کو اغواء کر لیا۔ ویلا منڈا گزشتہ روز والدہ، بیوی اور بھائی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوا تھا، اسی دوران موٹر سائیکلوں پر آئے چار مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر والد کو زبردستی ساتھ لے گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق ملزم چند منٹ میں واردات مکمل کرکے مغربی سمت فرار ہوگئے ۔ واردات اس وقت پیش آئی جب شہزاد کے بھائی محمد رضوان، محمد سرور، محمد عدیل اور ذیشان والد کے ساتھ ڈیرہ پر موجود تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار چار افراد اندر داخل ہوئے ۔ ایک نے دو ہوائی فائر کیے اور سب کو دھمکی دی کہ کوئی نہ ہلے ۔مسلح افراد نے گھر میں موجود افراد سے تین قیمتی موبائل فون چھینے ، سب کو ایک کمرے میں بند کیا اور ویگنار گاڑی کی چابی مانگی۔ چابی نہ ملنے پر والد کی جیب سے موٹر سائیکل کی چابی نکالی۔

ایک ملزم موٹر سائیکل سٹارٹ کرکے والد کو بٹھا کر لے گیا جبکہ باقی اپمہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔اہلِ خانہ نے دروازہ توڑ کر باہر نکل کر شور مچایا تو ہمسایہ سعید نے پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزموں کی تلا ش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ دریں اثناڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ صادق حسین ملانہ کے اغوا کے واقعہ کے بعد فوری جائے وقوعہ پہنچ گئے ،ایس ڈی پی او سرور شہید اور ایس ایچ او نے انہیں بریفنگ دی۔ڈی پی او نے مبینہ مغوی کے بیٹے اور دیگر گواہان سے بھی ملاقات کی اور ان کے بیانات قلمبند کرائے ، انہوں نے کہا کہ مغوی کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کوئی پہلو تشنہ نہیں چھوڑا جائے گا،جلد مغوی کی برآمدگی کو یقینی بنائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں