مستعفی ججز کے لیٹرز نے کئی سوالات کو جنم دیا، یوسف کسیلیہ

مستعفی ججز کے لیٹرز نے کئی سوالات کو جنم دیا، یوسف کسیلیہ

قانون سازی پارلیمنٹ کا آئینی و جمہوری حق ، مداخلت کسی صورت مناسب نہیں

وہاڑی،گگو منڈی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب ،چیئرمین چیف منسٹر انشیٹیو پروگرام چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے ججز کے استعفوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عدلیہ کے مستعفی ہونے والے ججز کی جانب لکھے جانے والے لیٹر کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں، جب سابق وزیراعظم نواز شریف کو محض اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا؟ ،اسی طرح یوسف رضا گیلانی کو صرف ایک خط نہ لکھنے پر سزا دے کر جس طرح نشانہ بنایا گیااس وقت عدلیہ نے کسی قسم کا احتجاج کیوں نہ کیا؟۔ قانون سازی پارلیمنٹ کا آئینی اور جمہوری حق ہے ، اس میں مداخلت کسی صورت مناسب نہیں، دنیا کے کسی بھی جمہوری ملک میں عدلیہ کو ایسے اختیارات حاصل نہیں جو پاکستان میں استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں