دوجرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد
نوید تین کلو چرس، سبحان بارہ بور بندوق ، شاز ل سے پستول قبضے میں لیا گیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلع مظفرگڑھ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو شکیل احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات فروش نوید سے تین کلوگرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مزید کارروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سبحان سے بندوق 12 بور جبکہ ملزم شازل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا۔ دونوں ملزموں کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسلحہ بردار عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں، اطلاع دہندہ کا نام مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔