میپکو پروموشن امتحان ،افتخار احمد پہلی، ممتاز کی دوسری پوزیشن
امداد علی تیسرے نمبر پر رہے ، سجاد گیلانی، مشتاق،جعفر حسین ودیگر بھی کامیاب
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے سرکل ٹریننگ سنٹر وہاڑی میں لائن مین گریڈ دوئم سے لائن مین گریڈ اوّل کے عہدے پر ترقی کے لیے منعقد ہونے والے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای ظلے ہما کے مطابق ٹی 500 پروموشن ٹریننگ امتحان میں افتخار احمد نے مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر پہلی، احمد ممتاز نے دوسری جبکہ امداد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ترقیاتی امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے دیگر کامیاب امیدواروں میں سید سجاد گیلانی، مشتاق احمد، حافظ جعفر حسین، محمد الیاس، شاہد رمضان، محمد ارشد، فیاض احمد، سجاد حسین، محمد وارث ولد غلام قادر، غلام مرتضیٰ، ارشد غفور، محمد مقبول جمیل، محمد اعظم، ضیاء الرحمن، محمد وارث ولد مانک، محمد عمران اور تنویر حسین شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق ٹریننگ سنٹر وہاڑی میں امتحان شفاف طریقے سے منعقد کیا گیا جس میں امیدواروں کی پیشہ ورانہ مہارت، حفاظتی اصولوں پر عبور اور فیلڈ ورک سے متعلقہ عملی معلومات کو جانچا گیا۔