کرکٹ چیمئین شپ ،پرچم کرکٹ کلب سیمی فائنل میں پہنچ گیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ خانیوال کے سپورٹس اسٹیڈیم میں پی سی بی T20 کرکٹ چیمئین شپ 2025 کے اہم میچ میں پرچم کرکٹ کلب خانیوال نے ینگ فائٹرز کرکٹ کلب عبد الحکیم کو صرف دو رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔۔۔
ینگ فائٹرز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز بنائے ، جس میں ریحان بلوچ نے 58، صفدر علی نے 30 اور عنصر احمد نے 20 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔ پرچم کرکٹ کلب کی بولنگ میں معاذ علی، ارسلان افضل، عنصر مشتاق اور مدثر احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔وقفے کے بعد پرچم کرکٹ کلب نے بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ اسکور حاصل کیا، جس میں عنصر مشتاق نے 65، مدثر احمد نے 45 اور ارسلان ضیا نے 35 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔