وہاڑی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس

 وہاڑی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس

مستحق خواتین کو رقوم کی شفاف اور بروقت ادائیگی کے امور زیرِ غور کیا گیا

وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم کی زیر صدارت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو رقوم کی شفاف اور بروقت ادائیگی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مستحق خواتین کے بچوں کے پیدائش سرٹیفکیٹ کے اجراء میں درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بعض کیسز میں تاخیر کے باعث خواتین کو پروگرام میں اندراج اور مالی معاونت حاصل کرنے میں مشکلات پیش ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے ہدایت کی کہ پیدائش سرٹیفکیٹ کی انٹری اور اجراء کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر تیز کیا جائے تاکہ مستحق خواتین کو کسی رکاوٹ کے بغیر BISP کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے ذمہ داری سے اہداف مکمل کریں۔ اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر BISP، لوکل گورنمنٹ آفیسر اور دیگر افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں