مظفرگڑھ میں ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں ہنر میلہ اور تقسیم اسناد
ٹیکسٹائل ملز کیساتھ معاہدے کے تحت پاس شدہ ملازم طالبات کواسناد دی گئیں
مونڈکا (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور روزگار فراہم کرنے کے لیے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے تحت ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مظفرگڑھ میں تقسیم اسناد اور ہنر میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد ہنر مند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ پرنسپل نے مختلف صنعتوں کے ساتھ روزگار معاہدوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ شرکاء میں اے ڈی سی آر عوید ارشاد بھٹی، میجر ریٹائرڈ طارق مسعود، کرنل ریٹائرڈ مقبول احمد، راؤ آصف علی، رانا تنویر احمد اور خالد حمید شامل تھے ۔تقریب میں انڈسٹریل سٹچنگ مشین آپریٹر کی ان پاس شدہ طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جو وی ٹی آئی اور ٹیکسٹائل ملز کے معاہدے کے تحت وہاں ملازمت کر رہی ہیں۔ تقریب میں مجموعی طور پر 19 کمپنیوں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ میجر ریٹائرڈ طارق مسعود نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ شرکاء نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے اقدامات اور تقریب کو نہایت مفید اور مؤثر قرار دیا۔