خاتون منشیات فروش ایک کلو ہیروئن سمیت گرفتار
وہاڑی،میلسی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،نمائندہ دُنیا) پولیس نے خاتون منشیات فروش فرزانہ بی بی کو 1150 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ سٹی کے مطابق ملزمہ کو غلہ منڈی بائی پاس کے قریب اس وقت حراست میں لیا گیا۔۔۔
جب وہ ہیروئن کی ترسیل کے لیے آئی تھی، گرفتاری کے فوراً بعد مقدمہ درج کر کے اسے پابندِ سلاسل کر دیا گیا،ملزمہ کے بارے میں کچھ عرصے سے اطلاعات تھی۔ کہ وہ منشیات فروشی میں ملوث ہے جس پر اس کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی، منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور سماج دشمن عناصر کو کسی سطح پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔