بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،شوہر جاں بحق، بیوی زخمی
پچاس سالہ صدیق موقع پر چل بسا، شمیم کے سر،ٹانگ،بازؤں پر زخم آئے
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)اڈا پیر مراد پر ملتان روڈ پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے شوہر جاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ پچاس سالہ موٹرسائیکل سوار محمد صدیق موقع پردم توڑ گیا جبکہ ان کی بیوی شمیم بی بی کے سر، ٹانگ اور بازؤں پر زخم آئے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ ریسکیو 1122 کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بس رانگ سائیڈ پر ملتان سے وہاڑی کی جانب آ رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد زخمی خاتون اور متوفی کی لاش ڈی ایچ کیو وہاڑی منتقل کر دی۔