کرم پورمیں تجاوزا ت کیخلاف آپریشن ،مین بازار،سڑکیں کلیئر
میلسی، کرم پور (سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا) پیرا فورس وہاڑی اور ضلعی انتظامیہ نے کرم پور میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا۔۔۔
کرم پور کے مین بازار اور دیگر سڑکوں پر قائم غیر قانونی تھڑے اور تجاوزات مسمار کر دی گئیں، جس سے سڑکیں عوام کے لیے کھلی اور صاف ستھری ہو گئیں۔اس موقع پر ایس ڈی او پیرا فورس وہاڑی وقاص انجم نے کہا کہ تمام انکروچمنٹ ختم کر کے شہریوں، بچوں اور فیملیز کے لیے محفوظ اور خوبصورت راستے یقینی بنائے جائیں گے ۔