بوگس چیک دینے پر سات ملزم قانون کے شکنجے میں آگئے
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں سات افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔
گلگشت پولیس کو ذیشان نے بتایا کہ ملزم آصف نے کمپنی سے رقم وصول کرکے پیسوں کے عوض چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا بی زیڈ پولیس کو ظہور نے بتایا کہ ملزم جمیل نے 7لاکھ کی بابت چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا کوتوالی پولیس کو ناصر نے بتایا کہ ملزم عامر نے 8روپے لیکر بوگس چیک دیا۔