نوسرباز شہری سے موبائل چھین کرفرار
ملتان (کرائم رپورٹر)کوتوالی پولیس نے شہری زوہیب سے نوسربازی کر کے موبائل چھیننے والے نامعلوم ملزم کے ۔۔۔
خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ زوہیب نے بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزم نے اس سے لڑائی کی اور نوسربازی کرتے ہوئے موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔